پی ٹی آئی ایم این اے سراج محمد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

پی ٹی آئی ایم این اے سراج محمد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

پشاور: عام انتخابات کے قریب آتے ہی متعدد سیاستدان اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں  ۔سب سے زیادہ لوگ پی اٹی آئی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں لیکن نواز شریف کی نااہلی اور پارٹی صدارت سے نااہل ہونے کےباوجود مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں بھی کوئی کمی نہیں آئی اور متعدد سیاستدان  اس پارٹی میں بھی شمولیت کیلئے پر تول رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ق لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی ، ایم پی اے وجیہہ الزماں ق لیگ میں شامل
 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بطور سربراہ ن لیگ پشاور کے پہلے دورے میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا اور پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی۔ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے .جہاں وہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔شہبازشریف نے بطور صدر ن لیگ پشاور دورے کے دوران تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا. پی ٹی آئی کے ایم این اے سراج محمد خان نے (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا وہ شہبازشریف کی موجودگی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سراج محمد خان این اے 6نوشہرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،محمد خان وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے آبائی علاقے سے ایم این اے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں