پاک بھارت کرکٹ تنازع حل کرنےکیلئے آئی سی سی نے کمیٹی تشکیل دیدی

پاک بھارت کرکٹ تنازع حل کرنےکیلئے آئی سی سی نے کمیٹی تشکیل دیدی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازع کے حل کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔


آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت سیریز کے تنازع کے حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے جب کہ دیگر اراکین میں جان پالسن اور انیابیل بینیٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ایم این اے سراج محمد خان کا (ن) لیگ میں شامل
 
 آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کمیٹی تین روزہ سماعت کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے کا فیصلے دے گی جب کہ سماعت کی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود بھارت نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی میزبانی سے انکار کے بعد ایشیا کپ کے مقابلے عرب امارات کو دیے گئے، ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 21ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں