ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے: چوہدری پرویز الہٰی

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے: چوہدری پرویز الہٰی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور بے روز گاری شریف برادران کی وجہ سے ہوئی ہے۔ شریف خاندان کے خلاف کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں، جس میں ان کی اصلیت کھل کر عوام کے سامنے آجائے گی۔

لاہور میں پیر پگاڑا، چودھری شجاعت اور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے لیگی ذہن رکھنے والوں کو اکٹھا کیا جائے اور ان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کی دعوت دی جائے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

پیر پگاڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہمیں لیڈ کرے گا ہم ان کا بازو بن کر کام کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات میں کوئی دھاندلی نہ ہو، 2013 کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف بھی ہم نے احتجاج کیا تھا۔ پاک فوج ہمارے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔