فاٹا کے لوگوں کیلئے آگے بڑھ کر لڑوں گا، ٹیکس کا فوری خاتمہ کرینگے :عمران خان

فاٹا کے لوگوں کیلئے آگے بڑھ کر لڑوں گا، ٹیکس کا فوری خاتمہ کرینگے :عمران خان
pti chairman imran khan

پشاور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان فاٹا اصلاحات کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں ، حکومت میں آ کر پرمٹ سسٹم ختم کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ فاٹا ریفارمز کی نواز شریف اور فضل الرحمن نے مخالفت کی ، قبائلی علاقوں کے لوگ محب وطن پاکستانی ہیں ، آپریشن کی وجہ سے قبائلیوں کے گھر تباہ ہوئے ، فاٹا اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو قبائلیوں کو روزگار فراہم کریں گے ، قبائلیوں پر ٹیکس فوری ختم کرین گے ، یقین دلاتا ہوں فاٹا کی عوام کے لیے آگے بڑھ کر لڑوں گا۔

انھوں نے قبائلیوں کو یقین دلایا کہ وہ لاپتہ افراد کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کریں گے ، فاٹا کے عوام کے لیے آگے بڑھ کر لڑوں گا۔