تحریک انصاف میں شمولیت بارے چوہدری نثار کا اہم موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف میں شمولیت بارے چوہدری نثار کا اہم موقف سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیر خارجہ چوہدری نثار نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ان کو پارٹی میں شامل کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق غیر رسمی گفتگو میں چوہدری نثار نے کہا تحریک انصاف میں شمولیت بارے خبریں میڈیا پر صرف قیاس آرائیاں ہیں جہاں تک بات ہے کہ تحریک انصاف نے مجھ سے کوئی رابطہ کیا ہے تو یہ بات واضح کرتا چلوں کہ پی ٹی آئی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

صحافی نے جب یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟اس سوال کے بعد نئے شکوک و شہبات نے جنم لے لیا کیونکہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اس سیاسی جواب سے لگتا ہے کہ چوہدری نثار کی سیاست پر بھی گہرا اثر پڑے گا۔