سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے: مولانا فضل الرحمان

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے: مولانا فضل الرحمان

مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے۔

مانسہرہ میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک شخص حق کی بات کرتا ہے اور ہم فرائض کی بات کرتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر کسی لابی کا راستہ تو نہیں کھولا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا ہے اور اس وقت کے پی کے حکومت پر 300 ارب روپے کی قرض دار ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگلا الیکشن تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں آخری الیکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کو مانتے ہیں مگر اس کو چلانے والے ناکام ہو گئے ہیں اور ہماری سیاست و معیشت 70 سال سے قبضے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ووٹ کی پرچی کا استعمال سمجھنا چاہیے اور ووٹ کو باطل کے مقابلے میں حق کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔