پندرہ مئی سے قبل نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتائیں گے ، خورشید شاہ

پندرہ مئی سے قبل نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتائیں گے ، خورشید شاہ
کیپشن: opposition leader khursheed shah statment

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پندرہ مئی سے قبل نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتائیں گے ، وزیراعظم شاہد خاقان سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیو ٹی وی کے پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ ایسا نگران وزیراعظم ہو جو حکومت چلانا جانتا ہو۔

انھوں نے کہا کہ سیاست لڑائی کا نام نہیں ہے ، پندرہ مئی سے قبل نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتائیں گے ، عجیب المیہ ہے کہ بیس کروڑ عوام میں ہمیں نگران وزیراعظم نہیں مل رہا ہے ۔

خورشید شاہ کا کہنا پاکستانی معیشت بری حالت میں ہے ، پانچ سے دس دن میں ڈالر کی قیمت کہاں سے کہاں چلی جائے گی ۔