مجھے گندمی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا: پریانکا

مجھے گندمی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا: پریانکا

ممبئی: بھارتی فلم کی نامور سٹار پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں اپنی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں اپنی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ میں شوٹنگ کرنے کے لیے باہر گئی ہوئی تھی اور کسی نے (سٹوڈیو سے) فون کیا اور میرے ایجنٹ سے کہا کہ میں جسمانی طور پر ٹھیک نہیں ہوں۔ ایک فنکار کے طور پر میں نے اپنے دفاع میں کہا کہ مجھے کیسا ہونا چاہیے؟ کیا مجھے اور دبلا پتلا ہونا چاہیے؟ کیا مجھے اور شیپ میں ہونا چاہیے؟ کیا میرا بدن کسرتی ہونا چاہیے؟ میری جسمانی سے ان کا کیا مطلب ہے؟ پھر میرے ایجنٹ نے مجھے بتایا کہ پریانکا میرے خیال سے وہ کسی ایسی اداکارہ کو چاہتے ہیں جو گندمی نہ ہو، اور اس کا مجھ پر بہت اثر ہوا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا جب وہ اپنی کامیابی کے آسمان پر ہیں۔ لیکن تین سال قبل بھی انھوں نے یہ اعتراف کیا تھا کہ ابتدائی دنوں میں انھیں کئی بار اپنی رنگت کی وجہ سے سخت تبصرے برداشت کرنا پڑے تھے۔