سرفراز احمد آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی لیکر پاکستان پہنچ گئے

سرفراز احمد آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی لیکر پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی دوسری بار پاکستان پہنچ گئی اور کپتان سرفراز احمد دبئی سے اسلام آباد لیکر پہنچے ۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کے بارے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی دوبارہ وطن لائیں گے ،ٹرافی کو پاکستان کے چارو ں صوبوں کی سیر کرائی جائے گی۔کپتان ٹرافی کو دوبارہ وطن لانے کیلئے پرعزم ہیں ،چمچماتی ٹرافی چاروں صوبوں میں عوام کیلئے ڈسپلے ہو گی ، کرکٹ لورز ٹرا فی کیساتھ سیلفیز بنائیں گے۔

وزیراعظم آفس کے بعد اسلام آباد کے سینٹارس مال میں ٹرافی کی رونمائی ہوگی، اسے 13 اپریل کو پیکجز مال لاہور جبکہ 14اپریل کو ڈولمن مال کلفٹن کراچی میں رکھاجائے گا جبکہ تقریب رونمائی میں محفل موسیقی اور اور فائر ورکس کا بھی اہتمام ہو گا۔دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ دھمال ، فائنل 50 ڈیز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ،ورلڈ کپ کے پریکٹس میچز دیکھنا ہیں تو جلدی سے ٹکٹیں خرید لیں ، ورنہ دیر ہو جائے گی۔

آئی سی سی نے وارم اپ میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کردیا ہے ۔ ٹکٹیں کرکٹ ورلڈ کپ 219 کی آفیشل ویب سائٹ پر دھڑا دھڑ بکنیں لگیں ،ایڈوانس بکنگ کیلئے بڑوں کی ٹکٹ 15 پاؤنڈز جبکہ انڈر 16 کیلئے ایک پاؤنڈ قیمت مقرر ہے ۔

وارم اپ میچز کا سلسلہ 24 سے 28 مئی تک چلے گا جبکہ پاکستانی ٹیم 24 مئی کو افغانستان ، جبکہ 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔