تیل کی فروخت ڈالر میں جاری رہے گی ،سعودی وزیر تجارت

تیل کی فروخت ڈالر میں جاری رہے گی ،سعودی وزیر تجارت
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ۔۔۔۔۔ سعودی آرامکو آفیشل انسٹاگرام

جدہ : سعودی وزیرتوانائی اور قدرتی وسائل خالد الفالح نے کہا ہے کہ تیل کی فروخت کے حوالے سے سعودی عرب اپنی برسوں کی روایت پر قائم ہے ۔

مارکیٹ میں تیل کی فروخت ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسی میں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔سبق نیوز نے خبررساں ایجنسی رائٹر کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے تیل کی فروخت کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سعودی عرب کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کو ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسی میں بھی فروخت کیا جائیگا۔