ایم ڈی پی ٹی وی کو ان کے عہد ے سے ہٹا دیا گیا

ایم ڈی پی ٹی وی کو ان کے عہد ے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: پی ٹی وی آفیشل ٹویٹر پیج۔۔۔

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ، ان کی جگہ کرنل ریٹائرڈ حسن کو ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج دے دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نےبالاآخر ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹا دیا ہے ۔ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی جگہ کرنل ریٹائرڈ حسن کو نئے مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کا چارج دے دیا گیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹانے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق اور فواد چوہدری کے درمیان اختلافات بھی رہے ۔