عمران خان نے کنٹینر پر جو قوم سے وعدے کیے ، وہ اب پورے کریں : حمزہ شہباز

عمران خان نے کنٹینر پر جو قوم سے وعدے کیے ، وہ اب پورے کریں : حمزہ شہباز
کیپشن: image by Facebook

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے ، مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کنٹینر پر جو وعدے قوم سے کیے وہ اب پورے کرے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کو مانگے تانگے کی حکومت مل گئی ہے ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا۔

ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے سب عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کر رہے ہیں ، قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے ۔