شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
کیپشن: دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل/ آئی ایس پی آر

بنوں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 جوان شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاعات پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا۔

آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہو گئے۔ 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا، 31سالہ سپاہی محمد شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچیاں چھوڑی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔