انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز ملتوی کرنے کا عندیہ دیدیا

انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز ملتوی کرنے کا عندیہ دیدیا

لندن:انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز ملتوی کرنے کا عندیہ دےتے ہوئے کہاہے کہ فی الحال کھیل کی سرگرمیاں 28 مئی تک ملتوی ہیں مگر اس کے بعد بھی ان کے فوری شروع ہونے کا امکان بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے،ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے بھی متبادل تاریخوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ فی الحال کھیل کی سرگرمیاں 28 مئی تک ملتوی ہیں مگر اس کے بعد بھی ان کے فوری شروع ہونے کا امکان بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے، اسی لیے ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے بھی متبادل تاریخوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بھی تاخیر کا امکان ہے، انگلش ٹیم کو رواں برس جون میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنا ہے،کیریبیئن ٹیم کے بعد انگلینڈکو پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ سے بھی ہوم سیریز کھیلنی ہیں۔

جائلز نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ان تمام مقابلوں کو اگلی تاریخوں تک ملتوی کردیں اور ہمیں ان میں سے کسی کو منسوخ بھی نہ کرنا پڑے، ہمیں اس کیلیے دیگر بورڈز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، تمام لوگوں کی صحت و سلامتی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔