کورونا وائرس : کراچی کی 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم

کورونا وائرس : کراچی کی 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کورونا ائرس کے خدشات کے باعث 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس دوران انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہر قائد کی 11 یونین کونسلز کو سیل کا حکم دیا ہے، سیل ہونے والی یوسیز کا تعلق ضلع ایسٹ سے ہے جنہیں مکمل سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے.

ڈپٹی کمشنر ایسٹ حامد الرحمان نے 11 یوسیز کو سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، رینجرز اور پولیس کی نفری نے علاقوں کو سیل کر دیا ہے، 11 یوسیز میں جانے کی اجازت ہوگی نہ باہر آنے کی اجازت ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ یوسی 6 گیلانی ریلوے، یوسی 7 ڈالمیا، یوسی 8 جمال کالونی کو سیل کردیا جائے، ڈی سی ایسٹ یوسی 9گلشن 2، یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری، ڈی سی ایسٹ یوسی 13 صفورہ، یوسی فیصل کینٹ، یوسی 2 منظور کالونی کو مکمل بند کردیا جائے۔

حامد الرحمان کا کہنا تھا کہ یوسی 9 جیکب لائن اور یوسی 10 جمشید کواٹر بھی مکمل بند رہیں گے۔

دوسری طرف پولیس متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے اور اعلانات شروع کر دیئے گئے ہیں، جس میں کہا جا رہا ہے کہ شہری گھروں میں رہیں، پولیس سے تعاون کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ یوسیز کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کریں گے، متاثرہ علاقوں میں دکانیں نہیں کھولی جائینگی۔فلاحی اداروں سے رابطہ کر کے راشن گھر گھر پہنچائیں گے، متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی 24 گھنٹے ہوگی، پولیس کے اعلی افسران سیل اور تعیناتی کی مکمل نگرانی کریں گے۔