افغان صدارتی محل کے 20ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

افغان صدارتی محل کے 20ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

کابل: کابل میں کورونا وائرس نے صدارتی محل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، صدارتی محل کے 20ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا، کابل میں حفاظتی اقدامات بڑھا دئے گئے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں کورونا وائرس نے صدارتی محل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صدارتی محل کے 20ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا ہے جس کے بعد کابل میں حفاظتی اقدامات بڑھا دئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مزید ٹیسٹ کٹس کی ضرورت ہے ، کیونکہ جانچنے سے ملک میں وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آئے گی۔

کابل کے متعدی بیماریوں کے ہسپتال کے سربراہ اسد اللہ عصمت نے کہا کہ اگر ہمارے پاس کافی کٹس ہوں تو ہمیں بہترین نتائج ملیں گے۔انہوں نے مزید کہا زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کرکے  ہم ایسے مریضوں کو تلاش کرسکتے ہیں جن میں وائرس موجود ہے۔