15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو گا ، وزیر مذہبی امور

 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو گا ، وزیر مذہبی امور
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

تفصیلات  کے مطابق ، وزیر مذہبی امور نے  کہا ہے کہ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ ان کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کا مکمل طور پر جائزہ لے رہی ہے اورحج ادائیگی سے متعلق  مختلف تجاویز ان کے زیر غور ہیں۔ جن میں پہلا آپشن یہ ہے کہ صرف سعودی عرب کے مقامی افراد کو حج کی اجازت دی جائے ۔

اس کے علاوہ  تمام ممالک کے کوٹے کو صرف دس فیصد تک لے جانے اور  صرف خلیجی  ممالک کے حجاج کو حج کی اجازت دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔