سندھ میں 6 کروڑ خرچ کرکے 2 لاکھ کتے مارے گئے:رپورٹ

سندھ میں 6 کروڑ خرچ کرکے 2 لاکھ کتے مارے گئے:رپورٹ
سورس: file

کراچی : صوبہ سندھ میں 6 کروڑ روپے خرچ کرکے 2 لاکھ کتے مارے گئے ۔ کتا مارمہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

 نیو نیوز  کے مطابق سندھ میں خصوصی مہم میں مارے گئے کتوں کی تعداد ار انکی نس بندی سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔محکمہ بلدیات سندھ کی تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کریگی۔ 15 دن قبل بنائی گئیکمیٹی کواب تک مکمل تفصیلات نہیں مل سکیں ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ رپورٹ بننے میں ابھی وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی اداروں نے کتا مارمہم کے نام پر 6 کروڑ روپے خرچ کیے ، سیکرٹری بلدیات نے تقریباً دو لاکھکتے مارنے کی رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کو مارنے کیلئے 5 کروڑ 97لاکھ 96 ہزار روپے کے کیپسول، ٹیبلیٹ، بوتلیں خریدی گئیں، مہم میں کے دوران کراچی میں 11 ہزار 233 کتے مارنے کیلئے 47لاکھ48ہزارروپے خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مہم میں کے دوران حیدرآبادمیں67لاکھ روپے خرچ کرکے15ہزارکتے اور میرپورخاص میں 32لاکھ 84ہزارروپےخرچ کرکے 55ہزار 355کتے مارے گئے۔