پی ڈی ایم میں رہنا ہے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی آج فیصلہ کرے گی

پی ڈی ایم میں رہنا ہے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی آج فیصلہ کرے گی
کیپشن: پی ڈی ایم میں رہنا ہے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی آج فیصلہ کرے گی
سورس: file

کراچی: پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہورہا ہے۔ اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

نیو  نیوز کے مطابق کورونا  کے  باعث جو اراکین شرکت نہیں کرسکتے وہ ویڈیو  لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،  اسمبلیوں سے استعفوں ، پی ڈی ایم میں اختلافات ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 5 اپریل کو ہونا تھا تاہم اجلاس کو ملتوی کر کے 11 اپریل کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے پی ڈی ایم کے فیصلے نہ ماننے پر اپوزیشن اتحاد میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے  پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی ۔اے این پی نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تھا۔

پی ڈی ایم کی طرف سے دونوں جماعتوں سے وضاحت مانگی گئی تھی جس پر اے این پی نے تو اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن اتحاد میں رہنا چاہتی ہے لیکن کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔