بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز

بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز

جوہانسبرگ:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والوں بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا۔

نیو نیوز کے مطابق تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 162 اننگز جبکہ بابر اعظم نے 165 اننگز میں انجام دیا۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے شان مارش تیسرے اور بھارت کے کپتان ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں۔ مارش نے 180 اننگز اور کوہلی نے 184 اننگز کھیل کر 6000 رنز مکمل کئے۔

 واضح رہے کہ مختصر فارمیٹ میں بابر اعظم 6000 رنز بنانے والے پاکستان کے چوتھے بلے باز ہیں۔ ان سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔