پاکستان اور جنوبی افریقا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

پاکستان اور جنوبی افریقا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل
سورس: file

جوہانسبرگ:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ    آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ وانڈررز سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض ہیرنک کلازین انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ سنچورین میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ  پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی۔میزبان ٹیم کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے مرکرام 51، کپتان ہینرچ کلاسین 50 اور بلجون 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔


جوابی اننگز میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم 41 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 14 رنز بنا کر ولیم کو کیچ دے بیٹھے۔


 اس دوران فخر زمان اور محمد رضوان نے چند جارحانہ شارٹس کھیلے، دونوں کے درمیان 33 گیندوں پر 45 رنز کی پارٹنر شپ بنی جس کا اختتام تبریز شمسی نے کیا، فخر 27 سکور بنا کر کریز چھوڑ گئے۔دیگر بیٹسمینوں میں محمد حفیظ 13، حیدر علی14، محمد نواز صفر، فہیم اشرف 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں حاصل کیا۔ محمد رضوان 74 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔