آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، وزیراعظم کا بل گیٹس کو خط

آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، وزیراعظم کا بل گیٹس کو خط
کیپشن: آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، وزیراعظم کا بل گیٹس کو خط
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔

وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔ پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹںے اور بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

بل گیٹس کو لکھے گئے خط میں عمران خان نے انھیں پیشکش کی کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔

عمران خان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاربن کی کمی کیلئے متبادل توانائی کے منصوبےشروع کر رہا ہے۔ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس ور کلین گرین پروگرام پر ہمارے ملک میں کام جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے لاتعداد گرین جابز دیں جبکہ 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کو تیار ہے۔ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خط لکھا تھا۔

بشکریہ(نئی بات)