ایشیاءکپ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا

ایشیاءکپ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ ایک بار پھر 2022ءتک ملتوی کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیاءکپ 2022 تک ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے باعث رواں سال شائقین پاک بھارت کرکٹ میچ سے محظوظ نہیں ہوسکیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایشیاءکپ گزشتہ سال ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے 2021ءتک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ آئندہ سال تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ناصرف ایشیاءکپ ملتوی ہوا تھا بلکہ آسٹریلیا میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال بھارت میں شیڈول ہے لیکن کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت کے باعث اس کا انعقاد سے متعلق بھی شکو ک و شبہات تھے تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے انعقاد پر مختصر فارمیٹ کے عالمی ایونٹ کے انعقاد کی امیدیں بھی روشن ہیں۔