آج ہم قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیں گے: پرویز خٹک

آج ہم قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیں گے: پرویز خٹک

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ اور چوروں کی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے آج ہم قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ شوبرا چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے بیرونی عناصر کا آلہ کار بن کر سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرائی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہتا تھا اب مولانا بتائے کہ وہ خود امریکہ میں یہودیوں کی حکومت کی گود میں بیٹھ کر کون سے اسلام اور پاکستان کی خدمت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک بہادر لیڈر ہے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ان سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے، ملک میں فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں