عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے اور مبینہ خط کی تحقیقات کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ 
درخواست گزار کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق وزراءفواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کو عمران خان اور سابق وزراءکے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے اور درخواست پر فیصلہ ہونے تک تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

مصنف کے بارے میں