صدر مملکت کا عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

صدر مملکت کا عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان کے وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے صدارت سے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن اگر عمران خان نے حکم دیا تو وہ صدارت کے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے ازخود مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ سے برطرف ہوئے تو خیبرپختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ 
اس کے علاوہ حال ہی میں تعینات ہونے والے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ استعفیٰ کے بعد اپنے اہل خانہ کیساتھ گورنر ہاﺅس سے چلے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں