پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے استعفے دیدئیے ہیں جس کے باعث اب شہباز شریف ہی واحد امیدوار ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد حمد و تعالیٰ اور نعت رسول مقبولﷺ پڑھی گئی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے باقاعدہ طور پر اجلاس کا آغاز کیا۔ 
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ایوان میں مراسلہ لہرایا اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو فیصلہ کیا وہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے کیا، مراسلہ میرے ہاتھ میں ہے جس میں واضح لکھا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معافی وگرنہ پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا ہو گا۔ میں مراسلہ قومی اسمبلی کی طرف سے سیل کر کے سپریم کورٹ بھیج رہا ہوں۔ 

f17b6d49384b0d630ace271a92ca8039


واضح رہے کہ نئے قائد ایوان کیلئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی قائد ایوان کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی جبکہ اس کے تمام ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے سیکرٹری اسمبلی عامر کیانی کو جمع کرا دئیے ہیں۔ 
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی آج کی کارروائی آرٹیکل 91 کے رول نمبر 32 کے تحت چلائی جا رہی ہے اور قائد ایوان منتخب ہونے کیلئے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ 
انتخابی عمل شروع کرنے سے پہلے ایوان میں 5 منٹ گھنٹیاں بجانے کے بعد ہال اور لابی کے دروازے بند کر دئیے جائیں گے اور ارکان کو اے اور بی لابی میں جانے کیلئے کہا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری بھی آج رات 8 بجے ایوان صدر میں ہو گی اور وزیر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم کا حلف لیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں