حکومت کے پہلے دن ہی ایم کیو ایم شہباز شریف سے ناراض 

حکومت کے پہلے دن ہی ایم کیو ایم شہباز شریف سے ناراض 
سورس: File

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے شہباز شریف سے شکوہ کیا ہے ۔کہتے ہیں شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریب میں کراچی پیکج اور معاہدے کا ذکر نہیں کیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل میں وسیم اختر نے کہا کہ شہباز شریف آج اسی معاہدے کی وجہ سے وزیراعظم ہیں۔ یہ جو محفل آج سجی ہے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے معاہدے کی وجہ سے ہے۔ 

وسیم اختر نے کہا کہ شہباز شریف کو بطور وزیرا عظم اپنی پہلی تقریر میں کراچی پیکج کا ذکر کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے نہیں کیا۔ اس پر ہمارا شکوہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں