نریندر مودی کی وزیراعظم بننے پر شہباز شریف کو مبارکباد 

نریندر مودی کی وزیراعظم بننے پر شہباز شریف کو مبارکباد 
سورس: File

اسلام آباد: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ 

اپنے ٹویٹ میں نریندر مودی  نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے پاک خطے میں امن و استحکام کا خواہش مند ہے ۔ شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

قبل ازیں ترک صدر نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی ۔ صدر اردوان نے کہا کہ آپ کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں ۔

ترک صدر اردوان یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی. 

مصنف کے بارے میں