وزیر اعظم شہباز شریف کو سابق وزیر اعظم عمران خان کا پہلا سرپرائز 

وزیر اعظم شہباز شریف کو سابق وزیر اعظم عمران خان کا پہلا سرپرائز 

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر فوری عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ،غیر ملکی طاقتوں کی کٹھ  پتلی ریاست نہیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد  راستہ فوری انتخابات ہیں ،شفاف الیکشن کے ذریعے عوام کو موقع دیا جائے کہ وہ  کس کو اپنا وزیراعظم دیکھنا چاہتےہیں۔

6ad387591b7c788624030a478ccbae0e

انہوں نے کہا غیر ملکی ایماء پر رجیم چینج کے بعد بدھ  بعد نماز عشاء پشاور میں پہلا جلسہ ہوگا ،عمران خان نے  تمام لوگوں سے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر وجود میں آیا ،پاکستان غیر ملکی طاقتوں کی کٹھ  پتلی ریاست نہیں۔