جو ماں بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ  فرار ہوجائے اس کے پاؤں کے نیچے جنت نہیں ہوتی: سینئر صحافی 

جو ماں بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ  فرار ہوجائے اس کے پاؤں کے نیچے جنت نہیں ہوتی: سینئر صحافی 
سورس: File

لاہور : سینئر صحافی حسن نثار نے کہا ہے کہ جو ماں اپنے بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ بھاگ جائے اس کے پاؤں کے نیچے جنت نہیں جہنم ہوتی ہے۔ رویہ اور کریکٹر ہوتا ہے۔ 

سما ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے حسن نثار نے مزید کہا کہ آخر کب تک حکومت الیکشن سے فرار حاصل کرے گی۔ الیکشن تو کرانے پڑیں گے بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ 

 حسن نثار نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی مقبولیت کھو رہی ہے بلکہ پاتال میں گر رہی ہے ان کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ جتنی جلدی حکومت چھوڑ دیں ۔ پاکستان کا آئین جمہوری نہیں ہے کیونکہ اس میں جمہور کے لیے کچھ نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں