دلیپ کمار صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو صحت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار کو 8 روز قبل گردے میں تکلیف کے بعد ممبئی کے لیلاواتی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو صحت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔دلیپ کمار کو 8 روز قبل گردے میں تکلیف کے بعد ممبئی کے لیلاواتی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔
لیجنڈری اداکار کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ پانی کی کمی کے باعث دلیپ کمار کو گردے میں تکلیف ہوئی تاہم کسی بھی خدشے کے پیش نظر انہیں ہسپتال میں ہی داخل کیا گیا۔گزشتہ روز ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے اسپتال سے چھٹی دینے کے لیے اگلے 48 گھنٹوں کا وقت دیاتھا، تاہم اب انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔