نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ پر متبادل ٹریفک پلان دیدیا

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ پر متبادل ٹریفک پلان دیدیا

اسلام آباد: ن لیگ کی ریلی کے تیسرے روز کے  لیے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ پر متبادل ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  جہلم سے لاہور تک جی ٹی روڈ پر ٹریفک کو متعدد مقامات پر ڈائیورٹ کیا جائے گا جبکہ ہیوی ٹریفک کو روات،مندرہ، گوجرخان، اور دینہروک لیا جائے گا۔

دوسری جانب،لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو نارووال چوک مریدکے سےموڑ دیا جائے گا،جسےکے بعد گوجرانوالہ سے دوبارہ جی ٹی روڈپر آنے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم کی ریلی آج دس بجے کے بعد جہلم سے روانہ ہو گی، گوجرانوالہ میں مختصر خطاب کرنے کے بعد  ریلی کے شرکاء لاہور پہنچیں گے ۔ریلی کا آخری پڑاؤ داتا دربار ہوگا ۔جہاں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف حاضری بھی دیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔