کراچی: فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیور سمیت شہید

کراچی: فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیور سمیت شہید

کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ٹریفک اور ان کے ڈرائیور شہید ہو گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے حسین آباد کے علاقے میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی حنیف اور ان کے ڈرائیور سلطان شہید ہو گئے۔ مقتولین کی لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار سلطان کی شہادت پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں