اسرائیل نے غزہ کے ساتھ بارڈر پر دیوار بنانے کا کام شروع کر دیا

اسرائیل نے غزہ کے ساتھ بارڈر پر دیوار بنانے کا کام شروع کر دیا

بیت المقدس: اسرائیل غزہ کی پٹی کا محاصرہ مزید سخت کرنے پر تل گیا۔ صیہونی فوج نے حماس پر سرنگوں کے ذریعے اسرائیل میں دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کے بعد الزام کو بنیاد بنا کر اسرائیل نے غزہ کے ساتھ بارڈر پر دیوار کی تعمیر بھی شروع کر دی ہے۔ 60 کلو میٹر طویل دیوار کی اونچائی چھ میٹر ہے۔ دیوار میں سرنگوں کی پہچان کیلئے سینسر بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی گھروں کو منہدم کر دیا۔ رام اللہ شہر میں بھی ایک گھر کو دھماکے سے اڑانے کے لیے مکینوں سے خالی کرا لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں