نواز شریف کی ریلی میں شامل افراد کی تعداد کے بارے میں اہم اعداد وشمار آگئے

نواز شریف کی ریلی میں شامل افراد کی تعداد کے بارے میں اہم اعداد وشمار آگئے

جہلم : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نا اہلی کے بعد گھر واپسی کا سفر جاری ہے، گزشتہ روز  نواز شریف ریلی کی شکل میں جہلم پہنچے ۔ مختلف لوگ نواز شریف کی ریلی کے شرکاءکی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے قائم کر رہے ہیں۔

 ن لیگیوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں 50 ہزار سے زائد افراد شریک تھے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں 12 سے 15 ہزار لوگ موجود تھے، خفیہ اداروں کے مطابق 8 ہزار افراد اور 300 گاڑیاں ریلی میں شریک تھیں۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے مطابق نواز شریف کی جہلم میں ریلی کے شرکا کی تعداد 5 سے 6 ہزار اور پیپلز پارٹی کے مطابق ریلی میں 5 سے 7 ہزار افراد شریک تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.