جلالپور بھٹیاں سے ریلی میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے کو حادثہ ،متعد د افرادزخمی

جلالپور بھٹیاں سے ریلی میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے کو حادثہ ،متعد د افرادزخمی

جلال پور بھٹیاں: سابق وزیر اعظم کے  میاں محمد نواز شریف  کے استقبال کے لیے جانے والی ریلی میں شریک تین کاروں کی آپس میں ٹکر ہو گئی ۔تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر  ڈی ایچ کیو  ہسپتال پہنچا دیا  گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں سے ن لیگ کی طرف سے متعدد گاڑیوں کا قافلہ سابق وزیر اعظم کی ریلی میں شریک ہونے کے لیے روانہ ہوا تھا ۔تاہم قافلے میں موجود  تین گاڑیاں تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں ۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق کاریں ٹکرانے کی وجہ سے ان میں موجود پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ،جن کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف  کی ریلی اس وقت گجرات پہنچی ہے جہاں نماز جمعہ کے بعد نواز شریف عوام سے خطاب کریں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔