اداکارہ بپاشا باسو کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے

 اداکارہ بپاشا باسو کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے

نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ بپاشا باسو اور کرن گروور تقریباََ ایک سال پہلے رشتہ ازواج میں بندھے تھے۔ جس کے بعد ان کی خوشحال زندگی کے بارے میں خبریں مظر عام پر آتی رہی ہیں ۔


تاہم اب بپاشا باسو نے بھارتی میڈیا کو اپنی خوشحال شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے شادی کی تیاری کرتے ہوئے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں اپنی شادی کی تیاری کر رہی ہوں بلکہ ہمیشہ مجھے ایسا لگا کہ میں کسی فلم میں دلہن کا کردار نبھانے کی تیاری کر رہی ہوں ۔اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کسی فلم میں بیوی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔

بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ اپنے قریبی دوست سے شادی کرنے سے زیادہ خوبصورت کچھ ہو ہی نہیں سکتااور ہم دونوں اپنی ازدواجی زندگی سے بہت خوش بھی ہیں ۔ یاد رہے کہ بپاشا باسو اور کرن گروور کی شادی گزشتہ سال بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی۔

اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں اہم انکشافات کر دئیے