وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا اور کابینہ ڈویژن نے اس پیش رفت کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس کے بعد ای سی سی کے چیئرمین اب وزیراعظم خود ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کو چیئرمین ای سی سی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب وزیر اعظم خود چیئرمین ہوں گے تاہم کسی بھی وجہ سے وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں وزیر خزانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے ممبران میں وفاقی وزراء برائے تجارت و ٹیکسٹائل، مواصلات، صنعت و پیداوار، قانون و انصاف، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، ریلویز، شماریات، آبی وسائل اور نجکاری شامل ہوں گے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام اہم فیصلے وزیراعظم خود اپنی نگرانی میں کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چند نئی وزارتوں کے قیام کے باعث بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو ضروری ہو گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں