باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی

باجوڑ ایجنسی: باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کر رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں