عمران خان نے نواز شریف کی ریلی کو سپریم کورٹ پر حملہ قرار دیدیا

عمران خان نے نواز شریف کی ریلی کو سپریم کورٹ پر حملہ قرار دیدیا

 اسلام آباد: نواز شریف کی ریلی ایک بار پھر عمران خان کی تنقید کی زد میں آ گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریلی کو سپریم کورٹ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا نواز شریف ریلی کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ اور کرپشن کیسز سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف نے تیرہ اگست کو مردان میں ہونے والے جلسے کی تاریخ بھی تبدیل کر دی۔ عمران خان کا کہنا ہے وہ پنجاب میں الیکشن کی بھرپور تیاری اور نئے ممبر بنانے کی مہم پر پورا زور لگا رہے ہیں۔

کپتان نے نوجوانوں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہونے والے نواز شریف قافلے کی شکل میں اپنی منزل لاہور کی جانب گامزن ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں