طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کر دیا

طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کر دیا

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کےورثاء3سال سےانصاف کےمنتظرہیں.آئین ہمیں معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے.طاہرالقادری نے انصاف کیلئے16اگست کو مال  روڈ  پر احتجاج کا اعلان  کر دیا ۔مال روڈ پر  اپنی  فریاد  لے  کر  آنا چاہتے  ہیں. 
انہوں نے مطالبہ کیا کہ  جسٹس نجفی کی رپورٹ کو پبلک کیاجائے.3سال سےکمیشن کی رپورٹ کیلئے دھکےکھارہے ہیں.طاہرالقادری نے کہا کہ شہدا کی بیوائیں کب تک مال روڈ پر بیٹھیں گی اس کا مجھے کچھ پتا نہیں۔خیال رہے کہ طاہرالقادری کینیڈا سے وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو انصاف دلانے تک واپس نہیں جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں