عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

ممبئی : اداکارعامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کا آغاز کر دیا۔ جنید خان معروف سٹیج ڈائریکٹر کوثر ٹھاکر پدمسے کے سٹیج ڈرامے میں کام کررہے ہیں۔

اس ڈرامے کیلئے جنید نے پہلے آڈیشن دیا اور انہیں اس ڈرامے میں اداکاری کا چانس مل گیا۔گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جنید امریکی ڈرامہ اکیڈمی سے کورس مکمل کرکے لوٹے ہیں۔جنید کا پہلا سٹیج ڈرامہ آئندہ ہفتے پیش کیا جائیگا۔

ان دنوں مشہور اداکاروں کے بچے اداکاری کا فن اپنارہے ہیں۔ سری دیوی کی بیٹی جھانوی، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے بعد اب عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بھی اداکاری شروع کر دی۔

مصنف کے بارے میں