اگلی باری آصف علی زرداری کی ہو گی ، بلاول بھٹو

اگلی باری آصف علی زرداری کی ہو گی ، بلاول بھٹو

اسلام آباد : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جب اقتدار میں آتے ہیں تو میثاقِ جمہوریت بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،نواز شریف کی ذات کو ضرور خطرہ ہے۔نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے، وہ صرف اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی مسلم لیگ ن کی مدد نہیں  کی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ پارلیمنٹ میں ملٹری یا جوڈیشری کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ گالی گلوچ کی نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کریں گے۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ نواز شریف عدالت سے سزا پانے کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو تسلیم کرکے ذوالفقار علی بھٹو کی مظلومیت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں، مگر وہ یہ نہیں ہونے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی اگلی باری آصف علی زرداری کی ہے، اور اس بار وہ بھی حکومت کا حصہ ہوں گے۔

سندھ میں سماجی و سیاسی کارکنان کی حالیہ گمشدگی پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا لوگوں کو غائب نہیں ہونا چاہئیے، انہوں نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ لوگ لاپتہ کیوں ہو رہے ہیں؟۔بلاول بھٹو زرداری نے لوگوں کو غائب کیے جانے کے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیشن میں شامل اپنے اراکین کو اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔پی پی چیئرمین کے مطابق لوگوں کو غائب کرنے کا معاملہ نہیں ہونا چاہیے، اور سندھ حکومت کو دیکھا چاہیے کہ یہ معاملہ کیسے اور کیوں ہورہا ہے؟َ

انہوں نے انتخابات کی تیاری اور ٹکٹوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تیاری جاری ہے ابھی وقت ہے ٹکٹوں کا سلسلہ بعد میں شروع کر ینگے۔