ترک وزیر خارجہ کی اہلیہ کو فلپائن میں لوٹ لیا گیا

ترک وزیر خارجہ کی اہلیہ کو فلپائن میں لوٹ لیا گیا

منیلا:جنوب مشرقی ایشیائی ریاست فلپائن کے سرکاری دورے کے دوران ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو کی اہلیہ ہولیا چاووش اوگلو کو چور پڑگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فلپائن کے سرکاری دورے کے دوران ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو کی اہلیہ ہولیا چاووش اوگلو کولوٹ لیا گیا۔
لوٹنے والے چوروں نے خاتون کے قیمتی طلائی زیورات اور ایک گراں قیمت ہیرا چوری کرلیا۔ تاہم خوش قسمتی سے فلپائنی حکام نے بروقت کارروائی کرکے نہ صرف چوروں کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سے چوری شدہ زیورات بھی واپس لے لیے۔
فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق چار مبینہ چوروں نے ہولیا چاووش اوگلو کے سامان سے زیورات نینوی اکوینو ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد چوری کیے۔ مسروقہ جیولری میں سفید سونے کی ایک انگشتری، سونے کا ایک ہار اور ایک گراں قیمت ہیرا شامل تھے۔
 ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے منیلا میں تھے۔