نواز شریف اپنے خطاب میں عوام کو اداروں کیخلاف اکسا رہے ہیں ، پرویز الہیٰ

 نواز شریف اپنے خطاب میں عوام کو اداروں کیخلاف اکسا رہے ہیں ، پرویز الہیٰ

گجرات : سابق وزیراعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الہی نے  سابق وزیراعظم  نواز شریف پر الزام  لگاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنے خطاب میں عوام کو اکسا رہے ہیں .کہتےہیں 2012میں یوسف رضا گیلانی کی برطرفی کا مطالبہ کرنے والے اب کیوں چلا رہےہیں ۔انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔یہ لوگ کتنےمعصوم ہیں؟عدالتوں کے ساتھ انکا سلوک کیسا ہے ؟پوری قوم کو پتہ ہے ۔


رہنما ق لیگ کے مطابق نواز شریف کی اداروں کیخلاف یہ آخری ٹکر ہے.انہوں نے کہا کہ 3 دن سے پورے گجرات میں کرفیو نافذ ہے عوام سکھ کا سانس نہیں لے سکے۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ نواز شریف کا ہمیشہ سے اداروں کیساتھ اختلاف رہا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں