سیاست میں کھیل کو نہیں گھسیٹا جانا چاہیے ، ماریہ طور

 سیاست میں کھیل کو نہیں گھسیٹا جانا چاہیے ، ماریہ طور

لاہور:عائشہ گلالئی کی بہن سکوائش کھلاڑی ماریہ طور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی تنقید کا مجھ پر اثر نہیں پڑتا۔ مجھے کوئی گالی بھی دے دے تو میں برا نہیں مانتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مجھ پر کپڑوں کی وجہ سے تنقید کی لیکن ایسے کپڑے پہننا میری مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی کی سپاہی  برقعہ پہن کر نہیں لڑسکتی ہر چیز کا ایک ڈریس کوڈ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ  سیاست میں کھیل کو نہیں گھسیٹا جانا چاہیے مجھے سیاست کا نہیں پتا۔ سیاست میں آنے کیلئے لوگوں نے زور دیا تو آؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ کافی عرصے بعد پاکستان میں آ کر کھیلنے کا موقع ملا ہے۔عمران خان کا میرے حق میں ٹوئٹ کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب ہیروز میرے آئیڈیل ہیں۔عمران  اور گلا لئی معاملے پر بات  نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر سطح پر موقع دینے سے پاکستان کا مثبت امیج بحال ہو گا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں