ڈیڑھ کروڑ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نکال دیا گیا: سعد رفیق

ڈیڑھ کروڑ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نکال دیا گیا: سعد رفیق

گجرات : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ووٹ کی بے قدری پاکستانیوں کو قبول نہیں، ڈیڑھ کروڑ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نکال دیا گیا۔نواز شریف کے قافلے کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچنے پر وہاں عوام سے  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے والے بچے کے خاندان سے ہمدردی ہے،ہمار ے ساتھی اس شہید بچے کے گھر گئے ہیں۔

سعد رفیق نے شرکائے جلسہ سے سوال کیا کہ آپ کیسا پاکستان چاہتے ہیں لوڈشیڈنگ والا یا لوڈشیڈنگ کے بغیر، کیا نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک مناسب تھا؟انہوں نے مزید کہا کہ اختیار کے بغیر اقتدار کاکوئی فائدہ نہیں،نواز شریف وزارت عظمی بحال کرنے نہیں ملک کی سمت درست کرنے نکلے ہیں،اب وزیراعظم نوازشریف کے کارکن ہیں.
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں