ریلی کا منطقی انجام کچھ نہیں نکلے گا ، شاہ محمود قریشی

 ریلی کا منطقی انجام کچھ نہیں نکلے گا ، شاہ محمود قریشی

 ملتان:رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ میرےبہت اچھے مراسم تھے. انہوں نے کہا کہ  بلاول بیٹا آپ نے سیاست کرنی ہے تواپنے بل بوتے پرکرو  . چنیوٹ جلسےمیں ایک طرف راجہ پرویزاور دوسری طرف یوسف رضاگیلانی ہونگے.  کیابلاول راجاپرویز اورگیلانی کی موجودگی میں کرپشن کیخلاف بات کرینگے؟

نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ریلی کا منطقی انجام کچھ نہیں نکلے گا، یہ لوگ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں. چیئرمین نیب نےوعدہ کیاکہ حدیبیہ پیپرمل کاکیس دوبارہ کھولیں گے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں