نواز شریف کے قیام کیلئے گوجرانوالہ میں کیا کیا اہتمام کیے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نواز شریف کے قیام کیلئے گوجرانوالہ میں کیا کیا اہتمام کیے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

گوجرانوالہ : سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی خیرو عافیت سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے ۔نواز شریف کی قیادت میں ریلی اس وقت پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں ہے۔ جہاں رات کو آرام  کے بعد صبح اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ نواز شریف کے قیام کیلئے خرم دستگیرکے بہنوئی کی حویلی کوخوبصورتی سے سجادیاگیا.

نوازشریف آج رات گوجرانوالہ میں قیام کرینگے.کمرے میں بادام پستے،چاکلیٹ اورکتابیں رکھ دی گئیں.جبکہ رات کے کھانے میں دال گوشت،آلو گوشت،پائے ،مٹن قورمہ اور دیگر ڈشز تیار کی گئیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں